(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کی اجازت مل گئی .
کمشنر کراچی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کی اجازت دے دی، کمشنر کراچی کو پیپلز پارٹی رہنما وقار مہدی نے درخواست دی تھی .
اجازت نامے کے مطابق ضلعی پولیس لانگ مارچ قافلے کو سیکورٹی فراہم کرے گی، لانگ مارچ منتظمین ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری رکھنے کے پابند ہونگے .
اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، 27 فروری کو لانگ مارچ قافلہ مزار قائد سے نکلے گا .
. .