’’میں نے مشتاق احمد سے رات دیر 200 ڈالر مانگنے تھے لیکن پھر ۔۔۔۔‘‘ معین خان نے جب اپنے ساتھی کھلاڑی سے مدد مانگی تو انہوں کیا کیا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 مایہ ناز سابق کھلاڑی مشتاق احمد اور معین خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ان کی پاکستانی ٹیم کے لیے بہت ساری خدمات ہیں جنہیں ان کے مداح آج بھی یاد رکھتے ہیں۔سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اور سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان آج بھی ایک دوسرے کے بہت اچھے اور قریبی دوست

ہیں۔ ان کا ایک دوسرے سے آپس میں ملنا جلنا جاری ہے۔ حال ہی میں مشتاق احمد نے پروگرام ‘انڈی کی گوگلی’ میں معین خان کو مدوع کیا جس میں انہوں نے اپنی کرکٹ سے وابستہ پرانی یادوں کو دوبارہ دہرایا۔پروگرام کے آغاز میں مشتاق احمد نے اپنے دوست معین خان کا تعارف کرایا اور ان کے بارے میں دلچسپ واقعہ بتایا۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ معین خان دنیا کے وہ واحد وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے سن 1999 کے ورلڈ کپ میں ٹوٹی ہوئی اُنگلی کے ساتھ بہترین غیرملکی باؤلر ایلن ڈونلڈ کو چھکے مارے۔مشتاق احمد نے اپنی ویڈیو میں ایک اور ماضی کا قصہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے معین سے دو سو ڈالر قرضہ مانگا تھا اور اس دوران ہم ٹور پر تھے۔ میں نے معین کو سوتے ہوئے جگا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معین سمجھ جاتا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ آجاؤ میرے کمرے میں۔ لیکن معین نے مجھے کسی گورے کا کمرہ بتا دیا تھا۔آگے معین خان نے بقیہ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ مشتاق نے مجھے ڈیڑھ 2 بجے کے قریب جگا دیا تھا اسے پیسے چاہیئے تھے۔ اس وقت میں سو رہا تھا اور اس نے مجھے کال کر کے نیند سے اٹھا دیا تھا۔ جب مشتاق کی کال آئی تو مجھے غصہ آیا کیونکہ انہیں 200 ڈالر چاہئے تھے۔ معین خان نے کہ اسی وقت میرے ذہن میں اچانک شیطانی آئی۔ جب مشتاق احمد نے مجھ سے کمرہ نمبر پوچھا تو میں نے انہیں غلط کمرہ نمبر بتا دیا تھا جہاں ایک گورا رہ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ مشتاق نے دروازہ کھٹکھٹایا اور اندر سے آواز کہ کون ہے باہر تو مشتاق نے کہا کھولو دروازہ میں ہوں تو اندر انگریزی نہ جھاڑ۔ پھر وہ گورا باہر آیا اور اس نے مشی کو خوب سنائی۔ معین خان نے بتایا کہ بعدازاں میں نے مشتاق احمد کی مدد پوری کر دی تھی۔

Recent Posts

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

1 min ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

8 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

48 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

55 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

2 hours ago