سوشل میڈیا سٹار کا سکینڈل اتنا بڑا مسئلہ کیسے بن گیا؟ لڑکی پر جنوبی کوریا اتنا غصہ کیوں ہے ؟

لاہو(قدرت روزنامہ) انھیں جعلی ڈزائنر کپڑے پہننے کی وجہ سے ‘کینسل‘ کر دیا گیا تھا۔ ایسا کرنا مغرب میں تو شاید برا نہیں مانا جاتا مگر اپنے ملک میں اس کی وجہ سے سونگ جیا کا کیریئر ختم ہوگیا۔ مگر یہ سکینڈل صرف کسی سلیبرٹی کے کینسل کیے جانے کی کہانی نہیں بلکہ اس میں جنوبی کوریائی نوجوانوں کی ایک معاشی بے چینی پنہاں بھی تھی۔

جب سے وہ نیٹ فلکس کے ڈیٹنگ شو سنگل انفرنو میں شریک ہوئی تھیں، تب سے ہی وہ لوگوں کی نظروں میں ہیں۔ سونگ جیا ایک نوجوان انفلوئنسر ہیں۔ جب وہ سکرین پر آتی تھیں تو کیمرہ زوم ان کرتا اور میوزک آہستہ ہو جاتا۔ وہ جلد ہی فیشن ایبل لڑکی کے طور پر مشہور ہو گئیں۔ اور وہ لڑکوں میں مقبول تھیں۔شو پر انھیں سب سے زیادہ ڈیٹ کی دعوت دی گئی اور اکیلے واک کرنے کی بھی۔ شو میں دیکھایا گیا کہ ایک کھلاڑی تو ان کے لیے کئی گھنٹوں تک دھوپ میں ان کی واپسی کا انتظار کرتا رہا۔ فائنل میں، ان کے لیے شو کے پانچ مردوں میں سے تین ساحل سمندر پر کھڑے ان کے لیے لڑ رہے تھے۔ وہ بریک آؤٹ سٹار تھیں۔ مگر یہ سوشل میڈیا سٹار شو سے پہلے ہی جنوبی کوریا میں مقبول تھیں۔ لیکن ان کے نیٹ فلکس ڈیبیو کے بعد ان کے فالورز بڑھ گئے۔ انسٹاگرام پر 3.7 ملین فالوورز اور یوٹیوب پر تقریباً 20 لاکھ۔ جنوری 2022 کا پہلا ہفتہ ان کی شہرت کا عروج تھا۔ مگر ان کا زوال اس کے فوراً بعد آیا۔ سونگ جیا سنگلز انفرنو میں سب سے زیادہ مقبول مقابلہ کرنے والوں میں سے ایک تھیں انٹرنیٹ کے صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ انھوں نے ان پر جعلی ڈیزائنر کپڑے پہننے کا الزام لگایا۔ انھوں نے ایک گلابی شینل کے بننے سوئیٹر کو مثال بنایا جو تھوڑا سا غلط رنگ کا تھا۔ لوگوں نے پھر ان کے دیگر کپڑوں پر غور کرنا شروع کر دیا اور چند ہی روز میں انھیں کئی الزامات کا جواب دینا پڑا۔

انھوں نے جعلی کپڑے پہننے کا اعتراف کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ یہ جعلی ہیں اور انھوں نے یہ صرف اس لیے خریدے تھے کیونکہ انھیں وہ اچھے لگے تھے۔مگر ان کی وضاحت سے لوگوں کا غصہ ڈھنڈا نہیں ہوا۔ لوگوں نے ان کے بیک گراؤنڈ کی تفتیش شروع کر دی اور ان کی پرانی یوٹیوب ویڈیوز کو جانچنا شروع کر دیا۔ انھوں نے ان اشیا کی نشاندہی شروع کر دی جو کہ مشکوک تھیں۔ انھوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا وہ اس اپارٹمنٹ کی مالک تھیں جس میں وہ رہتی تھیں۔ اور پھر کچھ چینی ویڈیوز تھیں جن میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ چینی زبان سیکھ رہی ہیں اور انھوں نے کوریائی ڈش کمچی کو پاؤ کائے پکارا جو کہ چینی زبان میں سبزیوں کے اچار کو کہتے ہیں۔ مداحوں نے ان پر الزام لگایا کہ وہ چینی مارکیٹ کو خوش کرنا چاہ رہی ہیں اور کچھ نے تو انھیں غدار تک کہہ دیا۔دیگر کوریائی شوز جن میں انھوں نے شرکت کی تھی، انھوں نے سونگ جیا کو شوز سے نکالنا شروع کر دیا۔ سلیبرٹی دوستوں نے ان کے ساتھ والی اپنی تصاویر ہٹانا شروع کر دیں۔اپنی پہلی معافی کے ایک ہفتے بعد انھوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے کیے پر شدید افسوس ہے اور خود کو پتھیٹک بھی کہا۔جیا نے اپنی معافی والی ویڈیو میں سیاہ لباس پہنا اور میک اپ نہیں کیا۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سب کچھ اتار دیا اور وہ ایک قومی بےعزتی کے طور پر جانی جاننے لگیں۔ مگر باقی دنیا کو عوام کا یہ ردعمل بہت سنگین معلوم ہوا۔ جعلی کپڑوں کا ایک سکینڈل کیسے اتنا بڑا مسئلہ بن گیا۔

Recent Posts

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

3 mins ago

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

12 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

19 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

59 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

1 hour ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago