لاہور(قدرت روزنامہ) جمعرات کو سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے غیر سعودیوں کی صرف دو اقسام کو اس سال حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے . وزارت حج نے ایک پریس بیان میں کہا کہ حج کے مناسک صرف وہ غیر سعودی ادا کرسکتے ہیں جو حج کے مخصوص ویزے پرآئے ہوں یا مملکت کے اندر مستقل اقامہ رکھتے ہوں .
ایسے غیرملکی جو وزٹ ویزے یا ورکنگ ویزے پر آئے ہوں ، اس سال حج نہیں کرسکیں گے . اس سال حج کے مناسک کو ادا کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں اور عازمین کو مناسک ادا کرنے کی اجازت دی گئی خواہ وہ سعودی عرب کے اندر سے ہوں یا باہر سے . وزارت “حج و عمرہ” نےواضح کیا کہ تمام تفصیلات کا اعلان وزارت حج کے مخصوص چینلنز سے کیا جائے گا . گذشتہ سال حج سیزن پر صرف 60,000 (سعودی) شہریوں اور مملکت کے اندر مقیم افراد تک محدود تھا . حج کی اجازت ان مسلمانوں کو دی گئی تھی جو کرونا ویکسین لگوا چکے ہوں .
. .