(قدرت روزنامہ)سندھ سے پی ٹی آئی کے نااہل ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جیت کا قوی امکان ہے .
تفصیلات کے مطابق سندھ سے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کیلئے جی ڈی اے اورایم کیو ایم کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جبکہ پیپلزپارٹی کے 3 اور پی ٹی آئی کے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے .
سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد99 ہے،سندھ کی حکمران جماعت کو پی ٹی آئی کے دو منحرف ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے، اس طرح سندھ سے سینیٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جیت کا قوی امکان ہے،پیپلزپارٹی نے نثار کھوڑو کو سینیٹ نشست کیلئے ٹکٹ جاری کیا ہے .
یاد رہے کہ سندھ سے سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے خالی ہوئی .
. .