اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے۔ اس دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینئر وزرا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گی۔
وزیر اعظم عمران خان دورہ روس سے واپسی پر بہادر آباد کا دورہ کریں گے اور وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو اپنے دورہ کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ وزیر اعظم سے ایم کیو ایم قیادت کی رواں ہفتے ملاقات میں بہادر آباد جانے کا معاملہ طے پایا۔ جس میں فروغ نسیم اور امین الحق شامل تھے اور دونوں نے وزیر اعظم کو دورہ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: 2018 کے انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھی، خواجہ آصف
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا مارچ کے آغاز میں بہادر آباد کراچی کے دورہ کا امکان ہے جس میں وزیر اعظم کو کراچی کے مسائل اور دیرینہ مطالبات پیش کیے جائیں گے۔
ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور ایم کیو ایم کے تحفظات پر بھی بات ہو گی جبکہ وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے پہلے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی مطالبات کی فہرست تیار کرے گی۔
وزیر اعظم آئندہ دنوں میں تمام اتحادی جماعتوں کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…