ریحام خان کے خلاف خان صاحب کی ہمت نہیں پڑتی کہ کوئی ایکشن لیں کیونکہ ان کے پاس تو اور بھی بہت کچھ ہوگا وہ تو ان کے ساتھ رہیں ہیں، نجم سیٹھی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ریحام خان نے کبھی نہیں کہا کہ جو کتاب میں لکھا ہے وہ غلط ہے وہ بڑی دلیری کے ساتھ کھڑی ہیں، یہ بات معروف صحافی نجم سیٹھی نے کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کی ہمت نہیں پڑتی کہ ان کے خلاف کچھ کریں کیونکہ ان کے پاس تو بہت کچھ ہو گا وہ تو ان کے ساتھ رہی ہیں انہوں نے بہت کچھ دیکھا ہے اور کتاب میں بھی بہت کچھ لکھا ہے، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنی کارکردگیوں سے زخمی ہو چکی ہے، اب لوگ اس کے

پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور لوگ سچ بول رہے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ خان صاحب سوچ نہیں رہے کہ آگے بھی رہنا ہے اور اگر سیاست کرنی ہے تو اس قسم کی حرکتیں لوگ بھولتے نہیں ہیں، لوگ بھی انتقام لیتے ہیں۔ دوسری جانب ایک سوال کے جواب میں غلام سرور خان نے کہا کہ ریحام خان پہلے زلفی بخاری سے معافی مانگ چکی ہے ریحام خان کیخلاف لوگ عدالتوں میں گئے ہوئے ہیں ریحام خان نجی محفلوں میں اپنی کتاب میں لکھی باتوں پر ندامت کا برملا اظہار کرچکی ہے آرمی چیف کے مدت میں توسیع دینے میں حکومت اور اپوزیشن نے ساتھ دیا آرمی چیف کے توسیع میں وہی فیصلہ ہوگا جو قوم کے مفاد میں ہوگااس وقت 2 ایشوز بڑے ہیں ایک تحریک عدم اعتماد دوسرا اپوزیشن کے لانگ مارچ اپوزیشن میں نہ کسی نے استعفیٰ دیا نہ کسی نے استعفیٰ لیا ان دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہوناوزیراعظم نے بھی اعلان کیاہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکا شوق پورا کر لے اپوزیشن صرف بے یقینی کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے دھرنوں، مارچوں اور تحریکوں سے کچھ نہیں ہوتاہم اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو خوش آمدید کہتے ہیں انکا آئینی حق ہے اتحادی حکومت کے ساتھ ہے اور ساتھ رہیں گے اپوزیشن نے اتحادیوں کو توڑنے کی کوشش کی لیکن بُرے طرح ناکام ہوئے اپوزیشن کی اپنی صفوں میں انتشار موجود ہے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے اندر پھوٹ ہے اپوزیشن کا ایجنڈا ملک کو عدم استحکام میں دھکیلنا ہے مہنگائی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیل مہنگا ہوگا تو گیس مہنگی ہوگی سب کچھ مہنگا ہوگااس وقت ساری دنیا کی معیشت مشکلات کا شکار ہیں دنیا کی بڑی بڑی ائیر لائنیں بیٹھ گئی ہم پھر بھی بہتر رہے کوئی شک نہیں مہنگائی ہے لیکن حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے عوام کو ریلیف ملے۔

Recent Posts

خضدار، لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…

20 mins ago

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

26 mins ago

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

33 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

39 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

50 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

1 hour ago