مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی اور مریم نواز کی قریبی ساتھی ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں .

ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب اس وقت لاہور میں جاری ہے جس میں رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما بھی موجود ہیں .

شادی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ، نوشین افتخار، ملک احمد خان اور ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے علاوہ دیگر لیگی قیادت بھی نظر آئی .

ثانیہ عاشق کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں . لوگوں کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ ساتھ زندگی کے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں