چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور جہانگیرترین کے درمیان لاہور میں ملاقات کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیرترین اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کا انکشاف ہوا ہے، جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات چیت کی گئی، جہانگیرترین نے فیصلہ سازی کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و ترین گروپ کے سربراہ جہانگیرترین اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان دو روز قبل لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو نے جہانگیرترین کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے اعتماد میں لینے اور قائل کرنے کی کوشش کی۔ جس پر جہانگیرترین نے فوری عدم اعتماد کی حمایت کرنے کی بجائے گروپ ارکان سے مشاورت اور فیصلہ کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت منگا ہے۔

مزید برآں اپوزیشن لیڈ قومی اسمبلی شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا۔

اس حوالے سے قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ چند روز قبل دونوں رہنماؤں نے عمران خان حکومت اور اسکی قسمت کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ رابطہ کرنے پر جہانگیر ترین نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے تناظر میں اس اہم ترین ملاقات کے حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا۔ شہباز شریف سے ملاقات کی تصدیق یا تردید کیے بغیر جہانگیر ترین نے کہا کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ان کے گروپ میں شامل ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے انہیں کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے۔
اسی طرح گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء کامل علی آغا نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مونس الٰہی نے جب کہا کہ آپ اپنے بندوں کو سنبھالیں کہ وہ پریشان نہ ہوں، جس پر وزیراعظم نے اس مشورے کو بڑا زبردست مشورہ قرار دیا ، ا سکے بعد حکومت کے اندر اس قدر بے چینی اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے کہ وفاق اور پنجاب کے اندر وزارتیں بانٹتے پھریں، یہ تو خود اپنی پریشانی اور گھبرانے کو سنبھال نہیں پائے، باقی مونس نے جو کہا تھا وہ پارٹی کے اس دن تک کے فیصلے سے متعلق تھا، مونس کے کہنے کا مطلب تھا کہ ہمارا پانچ سال کا معاہد ہ ہے ، ہم کوشش کریں گے کہ ان کا مینڈیٹ پورا ہو۔
یہی صورتحال قائم رہی ہے، لیکن چودھری پرویزالٰہی کہتے ہیں کہ ملک کے اندر مطلع ابر آلود ہے، جب صاف ہوگا تو سب کچھ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔ ان ساری چیزوں کو ملا کر دیکھیں تو کل کی میٹنگ میں ممبران اسمبلی بہت زیادہ پریشان تھے، کیونکہ مہنگائی اور امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے عام آدمی بہت پریشان ہے اس لیے ممبران اسمبلی بھی پریشان ہے، ہم حکومت کو دن میں کئی کئی بار کہتے رہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کریں اور عام آدمی کو ڈلیور کریں، ورنہ پی ٹی آئی سمیت اتحادیوں کا الیکشن میں اترنا مشکل ہوجائے گا۔
پارٹی میٹنگ میں ان ساری چیزوں پر مشاورت ہوئی، کہ حالات بڑے تشویشناک ہیں ، ہر منٹ نیاسیاسی منظربن رہا ہے، اس لیے پارٹی قیادت کو مینڈیٹ دیا گیا کہ وہ حالات کو دیکھ کر فیصلہ کرسکیں ، پوری پارٹی نے چودھری پرویزالٰہی کو ہر لحاظ سے بااختیار بنایا گیا ہے۔ پارٹی اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ فنڈز کی فراہمی اور ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں، امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں، مہنگائی اور بے روزگاری شدت سے بڑھتی چلی جارہی ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago