محسن بیگ کیخلاف ایف آئی اے نے کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ہاتھوں گرفتار محسن بیگ کے خلاف کراچی میں بھی ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یہ کارروائی کراچی میں ہیں اسٹیٹ بینک سرکل میں درج 2 مقدمات کے تسلسل میں درج کی گئی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ سال دونوں مقدمات میں نامزد ملزم عبدالواسع کو فائدے کی غرض سے تفتیشی افسر کو 35 ملین ادا ہوئے۔ملزم واسع کو دیگر کے ساتھ حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ، ممنوعہ اشیاء اسمگلنگ الزام میں گرفتارکیا گیا تھا، سب انسپکٹر احمد خان میرانی نے ایف آئی

اے اسلام آباد کے اہلکار قمر گلزار کے ذریعے رقم وصول کی۔احمد میرانی نے ملزم کو فائدہ دینے کی غرض سے 50 ملین مانگے، 35 میں ڈیل فائنل ہوئی تھی۔مقدمہ کے مطابق علی اللہ نامی شخص نے میریٹ ہوٹل کراچی میں سب انسپکٹر میرانی کو 35 ملین ادا کئے۔مقدمہ کے مطابق ڈیل کیلئے تمام ملزمان کی ٹیلیفونگ گفتگو اور ہوٹل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے مدد لی گئی، محسن بیگ نے ایف آئی اے اہلکاروں پردبائو کے لئے انہی دنوں ایف آئی اے دفتر کا دورہ بھی کیا۔مقدمہ کے مطابق محسن بیگ نے ریلف نہ دینے پر بطور صحافی ایف آئی اے اہلکاروں کو مبینہ دھمکیاں بھی دیں، علی اللہ، محسن بیگ، گلزار قمر آپس میں دوست جبکہ عبدالواسع مختلف غیرقانونی کاروبار دیکھتا ہے۔خطیر رقم کے باوجود ریلیف نہ دینے پر علی اللہ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو میرانی کے خلاف شکایت کی، ایف آئی اینٹی کرپشن سرکل نے حالیہ مقدمہ محسن بیگ، علی اللہ، گلزارقمر کے خلاف درج کیا ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

53 mins ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

56 mins ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago