اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) نیشنل رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز اکرم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذ رائع کا کہنا ہے ڈاکٹر اعجاز اکرم دسمبر 2021 کو نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے چیئرمین تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ میں صحت کی خرابی اور ذ اتی مصروفیات کی وجہ سے اپنے فرائض کی انجام دہی جا ری نہیں رکھ سکتا،وزیر اعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔،وزارت تعلیم نے انکی جگہ اتھارٹی کے رکن ڈاکٹر انیس کو چیئر مین کا چارج دینے
کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی ہے، ذ رائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کا کردگی غیر تسلی بخش ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر اعجاز اکرم سے استعفیٰ لیا گیا ہے، اتھارٹی کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر محمد الیاس ، ڈاکٹر عائشہ لغاری ، ڈاکٹر تنویر انجم ، ڈاکٹر محمد عامر طاسین ، ڈاکٹر محمد مدثر علی اور باسط بلال شامل ہیں ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…