نیا آرڈیننس منظور‘ اب وفاقی وزراء انتخابی مہم بھی چلا سکیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے ایک نئے آرڈیننس کی منظوری دی ہے جس کے تحت اب وفاقی وزراء کو انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت ہوگی ۔ سماء نیوز کے مطابق نئے آرڈیننس کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کی گئی ، جس کے بعد اب انتخابات کی مہم میں وزراء اور اراکین اسمبلی بھی حصہ لے سکیں گے ، اس سے پہلے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی تھی ، جس کی وجہ سے مہم میں حصہ لینے والے ارکان پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرتے تھے ، جس کی وجہ سے مختلف سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے اس ضابطہ اخلاق پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے وزرا اور ایم پی ایز کی جانب سے رشتہ داروں کیلئے لابنگ کا انکشاف سامنے آگیا ، وزیراعلی ٰخیبرپختونخوا اور شوکت یوسفزئی کے بھائی کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل ہونے کی اطلاعات ملنے لگیں ، وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان چند دن کے لیےموخر کردیا گیا ۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکے لیے پی ٹی آئی وزرا اور ایم پی ایز کی جانب سے رشتہ داروں کے لیے لابنگ شروع کردی گئی ہے ، اس حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ اجلاس میں امیدواروں کے چناؤ پر مشاورت کی گئی ، جہاں کہا گیا کہ رشتہ داروں کی سفارش کرنے والے وزراء اور اراکین پارلیمنٹ نتائج کے ذمہ دار ہوں گے ، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان چند دن کے لیےموخر کردیا گیا ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

14 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

26 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

31 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

35 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

48 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

1 hour ago