آئی ایم ایف نے وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسی کا اعتراف کر لیا

(قدرت روزنامہ)چند ماہ قبل پاکستان کی 1.9 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی کرنے والے آئی ایم ایف نے وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسی کا اعتراف کر لیا، آئی ایم ایف نے 2021 میں پاکستانی کی جی ڈی پی گروتھ 3.9 فیصد رہنے کی تصدیق کر دی- آئی ایم ایف نے منگل کے روز جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں پاکستانی حکومت کی معشیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 2021 میں 3.9 فیصد رہے گی، اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی ایسے ہی اعداد و شمار پیش کر چکا ہے، تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے چند ماہ قبل 1.9 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی کے بعد پاکستان میں معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی کارکردگی اور اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے حوالے سے تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا- تاہم اب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی مضبوط معاشی سرگرمیوں کا اعتراف کر لیا۔

آئی ایم ایف نے نشاندہی کی کہ چند ممالک (جیسے مراکش اور پاکستان) میں مضبوط سرگرمیوں کی وجہ سے مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے لئے منصوبوں پر نظر ثانی کی گئی ہے، جزوی طور پر چند دیگر میں کمی کی گئی ہے تاہم اس نے پاکستان کی متوقع نمو کی شرح کا خاص طور پر ذکر نہیں کیا جو آئی ایم ایف نے رواں سال اپریل میں 2022ء کے لیے 4 فیصد اور 2026ء کے لیے 5 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔
عالمی ادارے کے مطابق 2021ء کی عالمی پیش گوئی اپریل 2021ء کے ڈبلیو ای او سے بدلی نہیں گئی تاہم اس میں بہت نظرثانی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے نشاندہی کی کہ کورونا وائرس نے 22-2020ء سے پہلے کے رجحانات کے مقابلہ میں ترقی یافتہ معیشتوں میں فی کس آمدنی میں 2.8 فیصد کمی کی ہے جبکہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر معیشتوں (چین کے علاوہ) کے لیے سالانہ فی کس آمدنی میں 6.3 فیصد کا نقصان ہوا ۔
رقی پذیر معیشتوں میں 40 فیصد کے قریب آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگایا جاچکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں 11 فیصد اور کم آمدنی والے ترقی پذیر ممالک میں بہت کم لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ’توقع سے زیادہ یکسی نیشن کی شرح اور معمول پر لوٹنا اپ گریڈ کا باعث بنا ہے جبکہ چند ممالک خاص طور پر بھارت میں ویکسین تک رسائی نہ ہونا نئی لہروں کا سبب بنا ہے۔

Recent Posts

مشی خان کے ساتھ لائیو شو میں شرمناک حادثہ، شرمندگی سے بچنے کیلئے کیا کیا؟

مشی خان کے حادثے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹیلی…

32 mins ago

ساجد ترین ایڈووکیٹ سے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ کی سربراہی میں پارٹی وفد کی ملاقات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ سے سابق…

44 mins ago

کچے کے خطرناک ڈاکو شاہد لُنڈ کی ہلاکت کی اصل کہانی سامنے آگئی

خطرناک ڈاکو کو پنجاب پولیس نے مبینہ پلاننگ کرکے ایک اورخطرناک ڈاکوکے ہاتھوں مروایا، ذرائع…

54 mins ago

میرے کردار کی وجہ سے لوگ حقیقت میں بددعائیں دینے لگے، اریج چوہدری کا انکشاف

اداکارہ نے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ڈراموں میں منفی کردار سے متعلق گفتگو…

1 hour ago

ایک دن میں 6 ’کاسمیٹک سرجریاں‘ کروانے والی چینی خاتون دم توڑ گئی

خاتون کے اہلخانہ نے کلینک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا چین (قدرت روزنامہ)چین میں…

1 hour ago

موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق، 75 سال بعد کس حال میں ہوگا؟

ایشیائی ترقیاتی بینک نے خوفناک رپورٹ جاری کردی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے…

1 hour ago