زائرہ وسیم نے بھارت میں حجاب پر پابندی کو ناانصافی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دیا ہے۔

زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم  خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مسلم خواتین اور حجاب کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام میں حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک فریضہ ہے۔ اسی طرح جب ایک عورت حجاب پہنتی ہے تو وہ اس فریضہ کو پورا کررہی ہوتی ہے جو اسے اس کے اللہ نے دیا ہے جس سے وہ محبت کرتی ہے اور اپنی محبت کے اظہار میں وہ بتارہی ہوتی ہے کہ  اس نے اپنے آپ کو اس کے سپرد کردیا ہے۔

زائرہ وسیم نے  خود کو مثال کے طور پیش کرتے ہوئے لکھا میں ایک عورت کے طور پر جو کہ شکرگزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں اس پورے نظام کی مخالفت کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔ مسلم خواتین کے خلاف تعصب کو فروغ دینا اور ایسا نظام قائم کرنا جہاں انہیں تعلیم اور حجاب میں سے ایک کو منتخب کرنا اور دوسرے سے دستبردار ہونا ہو سراسر ناانصافی ہے۔

زائرہ وسیم نے ہندو انتہا پسندوؤں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا آپ انہیں (مسلم خواتین کو) ایک بہت ہی محدود انتخاب کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ آپ کے ایجنڈا کو فروغ دیتا ہے اور پھر ان پر تنقید بھی کررہے ہیں جب کہ وہ آپ ہی کے ذریعہ بنائی گئی چیزوں میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں حکومت کی جانب سے اسکول اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف کئی مشہور شخصیات نے آواز اٹھائی ہے جن میں سونم کپور، شبانہ اعظمی، سوارا بھاسکر اور جاوید اختر شامل ہیں جب کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہمیشہ کی طرح تعصب پسندی کا اظہار کرتے ہوئے حجاب کے خلاف بیان دیا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago