لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے منڈی بہائو الدین کے جلسے میں جس طرح کے الفاظ کا چنائو کیا اور اورجس طریقے سے شریف فیملی کو للکارا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم کا یہ منصب نہیں کہ وہ اس قسم کی تقریریں کریں،عمران خان حسد اور انتقام کی آگ میں جل رہا ہے،3 سال پہلے اسے بابا رحمتے کی حمایت حاصل تھی لیکن شریف فیملی کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور
ان کے کاندان کو انگلینڈ کی عدالت سے کلین چٹ ملی ۔مریم نواز کو سزا دلوائی گئی ،جج ارشد ملک سب بتا کر فوت ہوئے ، نیب اب بھاگ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو دو سال قید رکھا گیا لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا،صاف پانی کیس کے تمام لوگ بری ہوگئے ہیں،عمران نیازی کے انتقام کا یہ انجام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر جو ہر روز پریس کانفرنسیں کرتا تھا اب وہ کہاں ہے،لندن میںجو اس نے لندن یںبریف کیس وصول کئے وہ سب سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مخالفین کو گالیاں دینے کے لئے لوگوں کو رکھا ہوا ہے جبکہ ملک میں گورننس ،امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں،معیشت ابتری کا شکا رہے ،دہشتگردی قدم جما رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی قیمت میں 30 سے 300 فیصد اضافہ ہونے جا رہا ہے ،لوگ ہمارے احتجاج میں شامل ہوں گے کیونکہ وہ نالائق ٹولے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ،ان کے اپنے ارکان اسمبلی خود کہہ رہے ہیں کہ وہ ان کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…