وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں یا نہیں،پاکستانیوں کی اکثریت نے کیا فیصلہ سنایا؟ تازہ ترین سروے رپورٹ آگئی
اسلام آ اباد(قدرت روزنامہ)53فیصد پاکستانیوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے . گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری
کیا ہے جس کے مطابق 30 فیصد شہریوں نے مدت مکمل نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے .
سروے کے مطابق وزیر اعظم کی مدت مکمل ہونے کی سب سے زیادہ امید بلوچستان سے 75 فیصد افراد نے کی جب کہ پنجاب سے 55 ، سندھ سے 49 اور خیبر پختونخوا سے 45 فیصد شہریوں نے وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے سے متعلق پُرامید ہونے کا کہا . گیلپ پاکستان کے سروے میں حکومت کی کارکردگی اچھی ہے یا بُری ؟ کے سوال پر 34 فیصد نے کارکردگی کو اچھا تو 34 فیصد نے ہی کارکردگی کو بُرا قرار دیا .
. .