وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں یا نہیں،پاکستانیوں کی اکثریت نے کیا فیصلہ سنایا؟ تازہ ترین سروے رپورٹ آگئی

اسلام آ اباد(قدرت روزنامہ)53فیصد پاکستانیوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے ۔ گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری
کیا ہے جس کے مطابق 30 فیصد شہریوں نے مدت مکمل نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔سروے کے مطابق وزیر اعظم کی مدت مکمل ہونے کی سب سے زیادہ امید بلوچستان سے 75 فیصد افراد نے کی جب کہ پنجاب سے 55 ، سندھ سے 49 اور خیبر پختونخوا سے 45 فیصد شہریوں نے وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے سے متعلق پُرامید ہونے کا کہا۔گیلپ پاکستان کے سروے میں حکومت کی کارکردگی اچھی ہے یا بُری ؟ کے سوال پر 34 فیصد نے کارکردگی کو اچھا تو 34 فیصد نے ہی کارکردگی کو بُرا قرار دیا۔

Recent Posts

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

1 min ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

25 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

52 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

58 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

1 hour ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

1 hour ago