نئی آواز کے سفر کی پاکستانی نوجوانوں میں زبردست پزیرائی، مقابلے میں ہزاروں نوجوانوں کی اپنی سر بھری آوازوں میں گائیکی مقصد پاکستان میں چھپے

اسلام باد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے 'نئی آواز' کا سفر آرٹ، سٹائل، موسیقی اور خوبصورت آوازوں کے حوالے سے پاکستان ہمیشہ سے ہی کافی خوش بخت رہا ہے . یہ دنیا کا وہ خطہ ہے جہاں نور جہاں، مہدی حسن، نصرت فتح علی خان، غلام علی اور عابدہ پروین جیسے بڑے نام بستے ہیں تو ساتھ ہی نیرہ نور اور ٹینا ثانی جیسے نام بھی ہیں جنہوں نے نہ صرف غزل بلکہ گیت کو بھی زندہ رکھا .


ساتھ ہی راحت فتح علی خان، وائٹل سائنز، جنون، عاطف اسلم، علی ظفر، حدیقہ کیانی اور فریحہ پرویز جیسے چمکتے دمکتے نام بھی پاکستانی میوزک انڈسٹری میں رنگ بھرنے کیلئے موجود ہیں . پاکستان میں پروڈیوس ہونے والا میوزک ہمیشہ سے منفرد رہا ہے . تاہم ابھی تک پاکستانی میوزک کا آن لائن ملنا ایک کٹھن مرحلہ ہے . پاکستانی میوزک کی روح تک پہنچنے کیلئے اس سے پہلے تلاش کے ایک طویل مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے . تاہم آجکل کے دور میں کچھ ایسی ایپس اور پورٹلز بنائے گئے ہیں جو اس کمی کو پورا کر رہے ہیں اور خوبصورت آوازوں کو ایک پلیٹ فارم پر تلاش کرنا نسبتا سہل ہو چکا ہے . کسی امتیاز کے بغیر سب کو برابر مواقع کی دستیابی پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آج کل کافی بحث ہو رہی ہے . اسی بحث کے تناظر میں پاکستان کے صف اول کے میوزک پلیٹ فارم بجا ڈاٹ پی کے نے 'نئی آواز' کے نام سے گائیکی کے ایک ملک گیر مقابلے کا اہتمام کیا ہے جہاں سیکڑوں کی تعداد میں انٹریز کی وصولی اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے . یہ مقابلہ بجا ڈاٹ پی کے کے سوشل میڈیا چینلز پر جاری ہے جہاں ابتدائی جانچ کے بعدوڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی ہیں . عام عوام ان وڈیوز پر عام عوام پر رائے دے سکتے ہیں جس کے تحت پہلے مرحلہ میں ٹاپ10، اس کے بعد ٹاپ5 اور پھر ٹاپ3کا انتخاب کیا جائے گا . نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار عمیر جسوال نے گزشتہ دنوں اسی حوالے سے اپنی جاری کردہ ایک وڈیو میں ایسے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ جیتنے والا گلوکار یا گلوکارہ نہ صرف انعامی رقم کا حقدار قرار پائے گا/گی بلکہ اس کے گائے ہوئے گانے کو ایک معروف پاکستانی میوزک پروڈیوسرسے پروڈیوس بھی کروایا جائے گا جو بلاشبہ قابل فخر اقدام ہو گا . امید کی جا رہی ہے کہ اس مقابلے سے ہمارے موسیقاروں کو نئی آوازیں ملیں گی اور میوزک کی دنیا میں خوبصورت اضافہ ہو گا . اس مقابلے بارے مزید تفصیلات آفیشل فیس بک پیج اور انسٹاگرام پورٹل سے حاصل کی جا سکتی ہیں اس مقابلے کے منتظمین کے مطابق نئی آواز کے سفرکی پاکستانی نوجوانوں میں زبردست پزیرائی مل رہی ہے اور اب تک سینکڑوں پاکستانی نوجوان کی اپنی سر بھری گائیکی کو رجسٹرکروا چکے ہیں منتظمین کا مزید کہنا ہے کہ اس مقابلہ کا اصل مقصد پاکستان میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے جو جو ہماری آنکھوں سے اوجل ملک پاکستان کے گلی محلوں میں موجود ہے .

. .

متعلقہ خبریں