نئی گاڑی خریدنے والوں کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی ،رجسٹریشن اور ٹرانسفر ود ہولڈنگ ٹیکس میں مزید ہوشربا اضافہ
کراچی(قدرت روزنامہ) مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، نئی گاڑی خریدنے پر اب بھاری ٹیکس ادا کرنا ہوگا . تفصیلات کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری پر رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں
100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے .
ٹیکس میں اضافے کے بعد ایک ہزار سی سی تک کی گاڑی پر ایک لاکھ روپے جبکہ اس سے بڑی گاڑیوں پر 2 سے 4 لاکھ روپے تک ٹیکس ادا کرنا ہو گا . ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے پر حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ گاڑیوں کی بلیک میں فروخت اور اون کے خاتمے کے لیے ایسا قدم اٹھایا گیا ہے . حکومتی موقف میں کہا گیا ہے کہ شوروم یا انویسٹر بکنگ کے بغیر خریدی گئی گاڑی پہلے اپنے نام پر رجسٹرڈ کرواتے ہیں جسے اون لے کر خریدار کے نام پر ٹرانسفر کردیا جاتا ہے . حکومت نے کہاکہ نئی گاڑی کی رجسٹریشن کے فوری بعد ٹرانسفر پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس 100 فیصد بڑھانے سے اون اس رجحان کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا . ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس 50ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ کردیا گیا ہے . ایک ہزار سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر2لاکھ روپے کردیا گیا ہے . اسی طرح 2ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پرود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے کے بجائے اب 4 لاکھ روپے دینا ہو گا .
. .