لندن (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے کھلاڑی جیمز فالکنر 2015 میں
نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر انگلینڈ میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگایا اورلیگ سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین کھلاڑی جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا۔ آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر کی جانب سے نشے کی حالت میں نقصان پہنچانے کا معاملہ نیا نہیں ہے اور اس سے قبل بھی وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار ہوچکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 2015 میں لنکا شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے جیمز فالکنر کو مانچسٹر میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ جیمز فالکنر کی گاڑی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی تھی اور وہ اس وقت ان کے جسم میں الکوحل مقررہ کردہ مقدار سے زیادہ تھی۔ آسٹریلوی کھلاڑی کو پولیس نے موقع سے گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور اس پر انہوں نے عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔ بعدازاں ان پر آسٹریلوی بورڈ نے 4 میچز کیلئے پابندی عائد کردی تھی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…