سیالکوٹ انتخابات میں شکست پر عثمان ڈار نے عطا تارڑ کے نئے نام کیلئے تجاویز مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کس نام سے پکاروں، کیا نام ہے تمہارا؟ مسلم لیگ ن کا دیہاڑی دار شعبدہ باز اپنا ہی دیا ہوا چیلنج ہار چکا، سیالکوٹ انتخابات میں شکست پر عثمان ڈار نے عطا تارڑ کے نئے نام کیلئے تجاویز مانگ لیں- تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔
نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق گزشتہ روز پی پی 38 میں ن لیگ کی شکست پر عطا تارڑ کی پروگرام میں گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عطا تارڑ نے عثمان داڑ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘سیالکوٹ میں ایک اور ضمنی الیکشن ہورہا ہے میں وہاں آرہا ہوں ،میں اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن میں مقابلہ کریں اگر 10 ،12ہزار کی لیڈ سے نہ ہرایا تو میرا نام عطا تارڑ نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار احسن سلیم بریار نے فتح اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سبحانی دوسرے نمبر پر رہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 60588 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے طارق سبحانی 53471 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
چیلنج جیتنے پر اب عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر پول کروایا ہے جس میں انہوں نے عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگی ہیں۔ عثمان ڈار نے لکھا کہ ن لیگ کا شعبدہ باز اپنا ہی دیا چیلنج ہار چکا ہے، کارکنان عطا تارڑ کی سیاسی بصیرت کے مطابق نام تجویز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ چاہیں تو خود بھی نئے نام سے آگاہ کرسکتے ہیں، ن لیگی رہنما نے اے آر وائی نیوز پر سیالکوٹ کا معرکہ ہارنے پر نام بدلنے کا چیلنج دیا تھا۔

Recent Posts

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

1 min ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

1 min ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

16 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

29 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

34 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

45 mins ago