وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اردو میڈیم سرکاری سکولوں کو انگریزی میڈیم سکولوں کے برابر لانے کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)  وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اردو میڈیم پرائمری سکولوں کے معیار کو بہتر کر کے انگریزی میڈیم سکولوں کے برابر لانے کا اعلان کر دیا .

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اردو میڈیم پرائمری اسکولوں کی بہتری کی جامع پالیسی مرتب کی جائے گی،تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے شعبہ تعلیم میں اصلاحات ناگزیر ہیں،گزشتہ ادوار میں شعبہ تعلیم کی ترقی میں موثر پالیسی کا فقدان رہا، بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر خرچ ہوتا ہے لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں ملتے .

سردار عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں،اردو اور انگلش میڈیم اسکولوں کے معیار میں بہت زیادہ فرق ہے،تعلیمی معیار کے فرق سے بچوں میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے،بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے شخصیت سازی کی اشد ضرورت ہے ،محکمہ تعلیم اردومیڈیم اسکولوں کے معیار کی بہتری کیلئے پالیسی سازی کرے .

. .

متعلقہ خبریں