وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اردو میڈیم سرکاری سکولوں کو انگریزی میڈیم سکولوں کے برابر لانے کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)  وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اردو میڈیم پرائمری سکولوں کے معیار کو بہتر کر کے انگریزی میڈیم سکولوں کے برابر لانے کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اردو میڈیم پرائمری اسکولوں کی بہتری کی جامع پالیسی مرتب کی جائے گی،تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے شعبہ تعلیم میں اصلاحات ناگزیر ہیں،گزشتہ ادوار میں شعبہ تعلیم کی ترقی میں موثر پالیسی کا فقدان رہا، بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر خرچ ہوتا ہے لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں ملتے۔

سردار عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں،اردو اور انگلش میڈیم اسکولوں کے معیار میں بہت زیادہ فرق ہے،تعلیمی معیار کے فرق سے بچوں میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے،بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے شخصیت سازی کی اشد ضرورت ہے ،محکمہ تعلیم اردومیڈیم اسکولوں کے معیار کی بہتری کیلئے پالیسی سازی کرے۔

Recent Posts

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

3 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

6 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

27 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

30 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

32 mins ago

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے…

35 mins ago