پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو اہم فائٹ میں شکست

(قدرت روزنامہ)برطانوی باکسر کیل بروک نے  اہم فائٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو شکست دے دی .

باکسر عامر خان اپنے کریئر کی اہم فائٹ میں ناکام رہے .

باکسر کیل بروک نے باکسر عامر خان کو ناک آوٹ کر دیا .

دونوں باکسرز کے درمیان 12 راونڈز پر مشتمل فائٹ  صرف چھ راونڈز تک چل سکی . فائٹ کے چھٹے راونڈ میں ریفری نے باوٹ کو روک دیا .

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ شکست پر غمزدہ ہوں . جس طرح فائٹ کرنی چاہیے تھی ویسے نہیں کر سکا .

انہوں نے کہا ہے کہ  باکسر کیل بروک نے اچھی کارکردگی دکھائی،آج رات ان کی تھی . کیل بروک نے وہ سب کیا جس کی انھیں ضرورت تھی .

واضح رہے کہ  مانچسٹر میں ہونے والی فائٹ  برطانوی باکسر کے کرئیر کی اہم ترین فائٹ تھی . باکسر عامر خان 2 سال کے بعد رنگ میں اترے تھے .

پاکستانیوں کی بڑی تعدادباکسر عامر خان کی اسپورٹ میں مانچسٹر ایرینا میں موجود تھی . مانچسٹر ایرینا پاکستان زندہ باد اور عامر خان کے نعروں سے گونجتا رہا

. .

متعلقہ خبریں