مراد سعید کا مسئلہ مڈل کلاس ہونا نہیں بلکہ مڈل مین ہونا ہے، قادر پٹیل

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کا مڈل کلاس ہونا مسئلہ نہیں بلکہ مڈل مین ہونا اصل مسئلہ ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید کی جانب سے ہمارے نام لے کر جو الزامات لگائے گئے ہیں ہم ان کا جواب دینے یہاں آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری دراصل پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے کے تاریخی اضافے سے عوام کو میڈیا کے ذریعے بے خبر

رکھنے کی کوشش کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اب اسمبلی میں عمران خان کی ایما پر توہین مراد سعید یا تحفظ مراد سعید بل لایا جاسکتا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مراد سعید کی کارکردگی ایک سے دو لوگوں تک محدود ہے اس کو چیک کرنے کا حق پارلیمنٹ کے تمام ارکان کو ہونا چاہیے جبکہ مراد سعید کی ہمت، جرات اور برداشت پر انہیں صرف سرٹیفیکٹ نہیں بلکہ نشان پاکستان دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں اور مہنگائی میں اضافے پر کوئی بات کرے تو اس کے خلاف کیسز دائر کردیے جاتے ہیں اور اگر یہ حکومت ہے تو پھر کوئی بھی چلا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مراد سعید کردار کی بات کررہے تھے جبکہ کسی کی کردار کشی کے لئے اس کا اپنا کردار کا ہونا ضروری ہوتا ہے، اس اسمبلی کے وجود میں آنے کے ڈیڑھ سال تک حکومتی ایوان بالخصوص اس وزیر موصوف و دیگر وزرا کی جانب سے ہماری پارٹی کی قیادت اور دیگر پارٹی کی قیادتوں پر الزامات اور انہیں القابات سے نوازا گیا لیکن چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہمیں سخت ہدایت تھی کہ اس ایوان کا تقدس پامال نہ ہو۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

14 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

19 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

19 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

24 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

24 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

32 mins ago