(قدرت روزنامہ)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی ٹی کورس کے لیے انٹری ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں 20 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی .
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی ٹی کورس کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر عارف علوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی .
انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کا مفت کورس کرایا جائے گا .
انتظامیہ کے مطابق کورس مکمل ہونے کے بعد نوکری کے مواقع بھی دیے جائیں گے .
سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا تو معاشی مسائل بڑھیں گے .
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں .
. .