دوسری طرف آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کیلئے انٹرویو مکمل کر لیے گئے ، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بیرسٹر سلطان، خواجہ فاروق، تنویر الیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں وزیراعظم نے امیداواروں سے مختلف سوالات کیے اور ان سے سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم وترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن دریافت کیا . ذرائع کے مطابق چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیر سے متعلق اپنی اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا . تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کوئی نمبر گیمز نہیں، سب متحد ہیں، فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے . چودھری تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ خصوصی نشستوں پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے . سپیکر، ڈپٹی سپیکر سمیت دیگر عہدوں کا انتخاب ہونا ہے . پارٹی چیئرمین جو ذمہ داریاں دیں گے، اسے پورا کریں گے . خواجہ فاروق کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین سے مختلف امور اور خصوصی نشستوں پر مشاورت ہوئی . انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے . خواہش ہے وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں . . .
مظفر آباد (قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر الیکشن میں ہونے والے الیکشن مین پاکستان تحریک انصاف نے ایل اے 16 باغ کی نشست بھی جیت لی . تفصیلات کے مطابق حلقے میں چار پولنگ اسٹیشنوں پر ہوئی دوبارہ پولنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر نے 665 ووٹوں کے ساتھ میدان مارلیا ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر نے 665 ووٹ حاصل کیے جب کہ پاکستان پیپزلپارٹی کے امیدوار سردار قمر زماں خان 538 ووٹوں کے ساتھ دورے نمبر پر رہے .
متعلقہ خبریں