(قدرت روزنامہ)دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا شمار غالباً اس زمرے میں سب سے زیادہ اپ ڈیٹ جاری کرنے والی ایپ میں کرنا بے جا نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ نے رواں ماہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے کئی نئے فیچر متعارف کرائے، تو کچھ فیچرز کے ڈیزائن میں از سر نو تبدیلی کی۔
20 فروری کو واٹس ایپ نے ٹیسٹ فلائٹ بی ٹا پروگرام کے تحت آئی او ایس صارفین کے لیے بیسویں اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری کی جانے والی اس اپ ڈیٹ میں آئی فون صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے وائس کال کے یوزر انٹر فیس ( یوآئی ) کو ازسر نو ڈیزائن کردیا گیا ہے۔
واٹس ایپ سے متعلق ہر خبر پر نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے اس فیچر کو پہلے ہی متعارف کراچکا ہے۔ اور آئی او ایس صارفین کو بھی اس کا بے صبری سے انتظار تھا۔
تاہم آج واٹس ایپ نے اس اپ ڈیٹ کو آئی فون صارفین کے لیے جاری کردیا ہے۔
اس فیچر کو مخصوص بی ٹا صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، لیکن اگر یہ فیچر آپ کی ایپ پر ظاہر نہیں ہورہا تو پھر اگلی اپڈیٹ تک انتظار کریں۔
تاہم آئی اور ایس کے ایسے تمام صارفین جن کا واٹس ایپ ورژن 22.5.0.70 پر اپ ڈیٹ ہے وہ اس فیچر سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں دیے گئے اسکرین شاٹ ظاہر سے ہوتا ہے کہ جب صارف کسی گروپ میں انفرادی طور پر کسی کو کال کرے گا تو اس کی اسکرین ہر کال کے لیے ایک الگ باکس ظاہر ہوگا، جس میں مختلف رنگوں میں ویو لینتھ ( آواز کی لہریں) بھی ظاہر ہوگی، جس سے پتا چل سکے گا کہ کال میں شامل کون سا صارف گفتگو کر رہا ہے اور کون خاموش ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…