ایسا لگتا ہے اجے سے بلکہ کس سے شادی ہوئی ہے؟ کاجول کے بیان نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)اداکارہ کاجول نے اپنی ساس وینا دیوگن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے ایک دلچسپ پیغام شیئر کیا ہے۔کاجول نے انسٹاگرام پر اجے دیوگن کی والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جب آپ کسی مرد کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تو آپ کا رشتہ صرف اس ایک شخص کے ساتھ منسوب نہیں ہوتا بلکہ آپ کا تعلق اس کے پورے خاندان کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔

کاجول نے اپنی ساس کے لیے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ یہ میری ساس ہیں، کیونکہ یہ ہمیشہ میرے لیے کھڑی رہتی ہیں اسی لیے اکثر مجھے لگتا ہے کہ میری شادی اجے سے نہیں بلکہ اپنی ساس سے ہوئی ہے۔ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی ساس کو شاندار کہا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔واضح رہے کہ اداکار اجے دیوگن کی والدہ وینا دیوگن بھارتی فلمساز ہیں جو کہ 19 فروری 1948 کو پیدا ہوئیں اور گزشتہ روز اُن کی سالگرہ تھی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

18 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

26 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

32 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

35 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

41 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

43 mins ago