(قدرت روزنامہ)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل دیکھنے آئی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے .
لاہور کے گلبرگ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کی روشنی میں پولیس نے قذافی اسٹیڈیم میں ایک لڑکی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے .
پولیس کا کہنا ہے کہ ردا نامی ایک خاتون کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے .
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ردا نامی لڑکی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے آئی تھی، نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب راستہ بھول گئی .
ردا نے سیکیورٹی گارڈز سے راستہ پوچھا تو وہ اسے اندھیرے میں لے گئے، جہاں انہوں نے اس سے زیادتی کی کوشش کی .
ایف آئی آر کے مطابق ردا کے شور مچانے پر اس کے والد اور بھائی موقع پر پہنچے جنہوں نے ردا کو بچایا .
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کی شناخت ضیا اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے شاہد نامی سیکیورٹی گارڈ کو موقع سے حراست میں لے لیا جب کہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا ہے .
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج کرانے والے خاتون بھی پولیس کانسٹیبل ہے لیکن اس نے ایف آئی آر میں اس کا ذکر نہیں کیا .
. .