(قدرت روزنامہ)فیصل جاوید خان کا کہنا ہےکہ الحمدللہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا برانڈ بن گیا ہے .
پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا تین سال پہلے لیا گیا یہ فیصلہ کہ سارے کے سارے میچز پاکستان میں ہوں گے پی ایس ایل کی کامیابی کی ضمانت بنا .
انہوں نے کہاکہ کرکٹ کا اصل لطف ہی شائقین کی بھر پور شرکت کے ساتھ ہے،جوش،جذبےسےسرشار کرکٹ کے دیوانے پی ایس ایل کی کامیابی کی ضمانت ہیں .
فیصل جاوید خان نے کہاکہ پہلے امارات میں خالی گراؤنڈ میں میچ کھیلے جاتے تھے،اب انٹرنیشنل کرکٹ پوری طرح سے پاکستان میں بحال اور فحال ہے .
پی ٹی آئی کے رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ کسی کے بے بنیاد الزامات پی ایس ایل کو نقصان نہیں پہنچا سکتے،پی ایس ایل کی کامیابی کاسہرا عوام کو جاتا ہے .
. .