ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے صدر عارف علوی پھٹ پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے کہ یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان اسے بھول جائیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آئی ٹی کورس کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان علم کے حصول کے لیے کوشاں ہے، یہ بدلتاہوا پاکستان ہے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کورس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مختلف پروگرام کرائے جائیں گے، ان سب پروگراموں کے لیے قوانین بنائے جاچکے ہیں۔ان

کا کہنا تھا پہلے کہتے تھے کہ پاکستان میں نوکری نہیں مل رہی، حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے راستے کھولے ہیں، چین پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے، اسے بھول جائیں، یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان صرف اپنی تربیت پر زور دیں۔

Recent Posts

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

13 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

23 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

38 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

49 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

60 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

1 hour ago