تحریک انصاف، ن لیگ یا پیپلزپارٹی۔۔؟؟ آئندہ عام الیکشن میں عوام کی اکثریت کس کو ووٹ دے گی، نئی سروے رپورٹ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں عام انتخابات ہونے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔گیلپ پاکستان نے حال ہی میں عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں 5000 سے
زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔سروے کے مطابق 23فیصد پاکستانیوں نے عام انتخابات ہونے کی صورت میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے کےلیے پہلی پسند قرار دیا جب کہ 22 فیصد ن لیگ کو ووٹ دینے کے حامی نظر آئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کو 10 فیصد جب کہ جمعیت علماء اسلام ف کو 3فیصد ووٹ دینا چاہتے ہیں۔قومی سطح پر توپی ٹی آئی ن لیگ سے معمولی مارجن سے آگے ہے لیکن پنجاب میں مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے جہاں 30فیصد ن لیگ کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کےلیے پہلی پسند کہتے ہیں جب کہ 24فیصد پی ٹی آئی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف 32 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند ہے جب کہ ن لیگ 15فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے اور پی ٹی آئی ووٹرز کی دوسری پسند ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

5 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

15 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

31 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

46 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago