کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی وارننگ کام کر گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی وارننگ کام کر گئی، شہر قائد کراچی میں ویکسین لگوانے کیلئے شہریوں کا سمندر ایکسپو سینٹر امڈ آیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کے اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے ایکسپو سینٹر پہنچ گئی۔ جمعرات کے روز ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن کرانے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 88 ہزار سے زائد لوگوں نے ویکسین لگوائی۔ یاد رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ ویکسین نہ کرانے والے کی سم بند کردی جائے گی، اس اعلان کے بعد ہی شہریوں نے فوری ویکسین لگوانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد 31 اگست سے قبل ویکسینیشن کرالیں بصورت دیگر انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،پورے پورے شہر ہفتوں کے لیے بند نہیں کرسکتے،دنیا میں وبا سے رونما ہونے والے مسائل اور نتیجے میں جنم لینے والے حالات کے تناظر میں ڈیٹا پر مبنی نظام تشکیل دیا ، اب ہمیں دوبارہ نظام کو رائج کرنے کی ضرورت ہے،کچھ وقت جائزہ لینے کے بعد ایک اور فہرست پیش کی جائیگی اور اس کیلئے ایک نئی تاریخ رکھی جائے گی،بڑے شہروں میں کورونا کے کیسز کے بڑھنے سے دباؤ ہسپتالوں پر پڑ رہا ہے، کراچی میں نجی ہسپتال پر دباؤ زیادہ ہے ، اگر صورتحال ایسے ہی برقرار رہی تھی نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

ملک میں تاحال کورونا وبا سے متعلق غیر سنجیدہ رویہ پایا جاتا ہے، ایس او پیز پر عملدر آمد کی سب سے کم شرح سندھ، بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی۔ ایس او پیز پر عملدر آمد کی سب سے زیادہ شرح اسلام آباد میں 56.4 فیصد جس کے بعد بتدریج خیبرپختونخوا میں 46.6 فیصد، آزاد جموں و کشمیر 42.7 فیصد، گلگت بلتستان میں 37.4 فیصد، پنجاب میں 38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

2 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

16 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

29 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

40 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

53 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago