دانتوں کو جگمگانے والے 8 قدرتی نسخے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جگمگاتے دانت کس کو پسند نہیں اور ان پر زردی چہرے کو بدنما کرنے کا باعث بن جاتی ہے۔یقیناً آپ دن میں ایک یا دو بار دانتوں پر برش کرتے ہوں گے تاکہ وہ صاف رہ سکیں مگر پھر بھی قدرتی سفیدی واپس نہیں آتی ؟
اگر ایسا ہے تو امریکن اکیڈمی آف کاسمیٹک ڈینٹسٹری کے مطابق ہمارے ارگرد موجود چند عام چیزیں آپ کی مسکراہٹ کو روشن کرسکتی ہیں یا یوں کہہ لیں دانتوں کو جگمگا سکتی ہیں۔

میش اسٹرابریز
اپنے دانتوں پر کچلی ہوئی اسٹرابریز کو برش کرنا ہوسکتا ہے سننے میں عجیب لگے مگر یہ بہت تیزی سے انہیں جگمگانے کا بہترین راستہ ضرور ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسٹرابری میں تیزابیت ہوتی ہے جو بلیچنگ ایجنٹ کا کام کرتی ہے، ایک یا دو پکی ہوئی اسٹرابریز کو کچل لیں اور ان میں اپنے ٹوتھ برش کو ڈبو کر دانتوں پر عام انداز سے برش کرلیں۔ جب آپ صفائی کرلیں گے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک چٹکی میٹھے سوڈے سے کلی کرلیں۔

بیکنگ سوڈا اور لیموں کے عرق کا پیسٹ
کیا لیموں آپ کے دانتوں کو جگمگا سکتا ہے؟ اس کا مختصر جواب ہے کہ ہاں۔ لیموں میں سیٹرک ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو دانتوں کی صفائی کے لیے قدرتی جز کا کام کرسکتا ہے، ایک چائے کے چمچ لیموں کے عرق کو بیکنگ سوڈا کی مناسب مقدار میں مکس کرکے ایک پیسٹ بنالیں اور اس سے برش کرلیں۔

کوئلہ
اگر آپ بہت جلدی میں دانتوں کو سفید بنانا چاہتے ہیں تو کوئلہ ایک اور موثر اور قدرتی متبادل ثابت ہوسکتا ہے، کوئلے کا برادہ آکسیجن اور کیلشیئم کلورائیڈ کے باہمی تعامل سے بنتا ہے اور یہ دانتوں کی موثر صفائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس برادے میں ٹوتھ برش کو رگڑ لیں اور پھر دانتوں پر معمول کے مطابق برش کرکے دانتوں کے داغ دھبے صاف کرلیں۔

مالٹے کا چھلکا
دانتوں پر مالٹے کے چھلکے کا نچلا حصہ رگڑنا انہیں جگمگانے کا قدرتی طریقہ ہے، چھلکے کا سفید حصہ ایک جز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ صفائی کا کام کرتا ہے اور اسے متعدد دانتوں کی صفائی کے لیے تیار ہونے والی مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اور ہاں یہ چھلکا تیزابی نہیں ہوتا اس لیے اس کا استعمال نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا۔

سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ متعدد طبی فوائد کا حامل ہے مگر بیشتر افراد کو علم نہیں کہ اسے دانتوں کی سفیدی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک چائے کے چمچ سیب کے سرکے سے دانتوں پر برش کرکے دیکھیں، یہ داغوں کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس کے غرارے سانسوں کو مہگا کر مسوڑوں پر موجود بیکٹریا کو ختم کرتے ہیں۔

سمندری نمک اور بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا تو ہر گھر میں ہوتا ہے اور یہ دانتوں کی صفائی کے لیے ایک قدرتی ٹوٹکا بھی سمجھا جاتا ہے مگر اس میں سمندری نمک کا اضافہ سوڈے کو جراثیم کش بنا دیتا ہے جو منہ میں موجود تیزابیت کو ختم کرکے بیکٹریا مارتا ہے۔

ہلدی
ہلدی کو اگر آپ کھانوں میں ہی استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ ورم کش، جراثیم کش ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور یہ مصالحہ عام دانتوں کے مسائل جیسے مسوڑوں کے امراض کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کے پاﺅڈر دانتوں کے ریگ مال کا کام کرے سطح پر داغوں کو ختم کرکے انہیں سفید کرتا ہے۔ ایک چائے کے چمچ ہلدی کو انگلی کی مدد سے دانتوں پر پھیریں اور پھر برش کرکے صاف کرلیں۔

ناریل کا تیل
ناریل کے تیل کو منہ میں چند منٹ تک رکھ کر کلی کریں جیسے ماﺅتھ واش کو استعمال کیا جاتا ہے، اس تیل میں قدرتی طور پر دانتوں کو جگمگانے کی صلاحیت ہوتی ہے اور یہ دانتوں پر جمنے والے جراثیموں کو بھی کم کرکے مسوڑوں کے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔

Recent Posts

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

4 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

25 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

27 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

29 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

32 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

37 mins ago