ہجری سال ختم ہونے میں چند روز باقی

کراچی(قدرت روزنامہ) ہجری سال ختم ہونے میں چند روز باقی، محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی، یوم عاشور کی تعطیل کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند 9اگست 2021 کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی ہے، جس کے تحت یوم عاشور 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے محرم کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم 1443 ہجری کے چاندکی پیدائش 8اگست 2021 کو 6بجکر 51 منٹ پر ہوگی ، جس کے بعد محرم کاچاند 9اگست کو نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست کو ملک کے بیشترحصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کئی علاقوں میں چاند نظر آ جائے گا۔ خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے، اس دوران ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں ۔
رواں سال بھی امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل دی جاتی ہے، جو رواں سال 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago