اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، پی آئی اے آسٹریلیا کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار، آسٹریلیا کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تاریخ بھی سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے آسٹریلیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 14 مارچ سے پاکستان سے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے 14 مارچ سے فضائی آپریشن شروع کرے گی، ابتدائی طور پر پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرے گی۔یاد رہے کہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پاکستان سے آسٹریلیا کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی واضح رہے کہ پی آئی اے 13 مارچ سے لاہور اور کراچی سے گلگت، سكردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بعد اب ملک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کے آغاز کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ابتدائی طور پر لاہور سے گلگت اور سکردو اور کراچی سے سکردو کی پرواوزں کا آغاز کیا جارہا ہے۔پی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے سے ایک لاکھ 81ہزار سے زائد سیاح پہنچےتھے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…