آصف علی زرداری ایک بار پھر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاری پکڑلی ‘ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا معاملے پر مشاورت کے لیے مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی . ہم نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے آصف علی زرادری کل مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے جہاں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موونٹ کے سربراہ کی جانب سے سابق صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا .


ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی ، اس دوران دونوں رہنما وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق مشاورت کریں گے ، اس کے علاوہ ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا .

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا گیا ، طبیعت ناسازی کے باعث ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردی تھی .

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے آصف زرداری چند روز قبل سرگرم ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پڑاؤ پنجاب میں ڈالا ہوا تھا ، 7 فروری کو آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، آصف علی زرداری اور چوہدری برادران کی ملاقات میں حکومت مخالف تحریک یا عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، ملاقات کے پہلے سیشن میں چوہدری برادران، طارق بشیر، مونس،سالک حسین موجود تھے جب کہ آصف زرداری کے ساتھ پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش ملاقات کا حصہ بنیں .

. .

متعلقہ خبریں