آصف علی زرداری ایک بار پھر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاری پکڑلی ‘ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا معاملے پر مشاورت کے لیے مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ۔ ہم نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے آصف علی زرادری کل مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے جہاں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موونٹ کے سربراہ کی جانب سے سابق صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی ، اس دوران دونوں رہنما وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق مشاورت کریں گے ، اس کے علاوہ ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا گیا ، طبیعت ناسازی کے باعث ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردی تھی ۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے آصف زرداری چند روز قبل سرگرم ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پڑاؤ پنجاب میں ڈالا ہوا تھا ، 7 فروری کو آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، آصف علی زرداری اور چوہدری برادران کی ملاقات میں حکومت مخالف تحریک یا عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، ملاقات کے پہلے سیشن میں چوہدری برادران، طارق بشیر، مونس،سالک حسین موجود تھے جب کہ آصف زرداری کے ساتھ پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش ملاقات کا حصہ بنیں۔

Recent Posts

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

8 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

24 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

39 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

1 hour ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago

مکمل فری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی: وزیراطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

2 hours ago