وزيراعظم ميں اسمبلی اجلاس ميں آنے کی جرأت نہیں ، خواجہ آصف

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس ملتوی کرکے جعلی خبروں سے متعلق آرڈيننس لاياگيا کیونکہ وزيراعظم ميں اسمبلی اجلاس ميں آنے کی جرأت نہیں .
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزيرکہتا ہے کہ دورہ روس کی وجہ سے اجلاس ملتوی ہوا .

قسم اٹھاکر کہتا ہوں اسپيکر وزيراعظم کی تقرير کيلئے ہم سے درخواست کرتے ہيں .
خواجہ آصف نے دعویٰ کيا ہے کہ تبديلی سرکارکا اقتدار خاتمے کے قريب ہے ان کے ايم اين اے ووٹ دينے کيلئے ہم سے رابطے کررہے ہيں، انتخابات کا سال ہے کسی بھی وقت انتخابات ہوسکتے ہيں . انہوں نے کہا کہ 3 برس بعد بھی وزيراعظم چوروں اورڈاکوؤں کو نہ چھوڑنے والا سلطان راہی والا ڈائيلاگ بولتے ہيں .
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزيراعظم نے منڈي بہاؤالدين ميں پٹواريوں کا جلسہ کيا، 62 روپے پيٹرول پرعمران خان ہميں گالياں ديتے تھے، 162 روپے لیٹر پر تو حکمرانوں کو ڈوب مرنا چاہيے . نوازشريف کواقتدارميں آنے سے کوئی نہيں روک سکتا .

. .

متعلقہ خبریں