فری لانسنگ:پاکستانیوں کی انلائن کمائی میں 27فیصد اضافہ،رپورٹ

(قدرت روزنامہ).ساؤتھ ايشيا انويسٹر ويويو کے اعداد وشمار کے مطابق 2021 میں پاکستان سے ريموٹ امپلائيزکی ماہانہ آمدنی 27 فيصد تک بڑھ گئی .

اسٹيٹ آف گلوبل ہائرنگ کے عالمی اعداو شمار کے مطابق سمندر پارامپلايئرزاور سروسز کا معيار بتار ہا ہے کہ کرونا وبا کی ابتدا سے آن لائن دنيا ميں پاکستانی ورکرز نے اپنی صلاحيتوں کا لوہا منوايا ہے .

رپورٹ کے مطابق سب سے زيادہ تيزی سے ماہانہ آمدنی ميں اضافہ کرنے والے ملکوں ميں پاکستان کا نمبر تيسرا ہے . اوسطا ايک پاکستانی فری لانسرر ہفتے ميں 34 گھنٹے کام کرکے 20 ڈالر فی گھنٹہ کما رہا ہے جوپاکستانی سالانہ 60 لاکھ روپے بنتے ہيں .

ميکسيکو 57 فيصد اضافہ کے ساتھ پہلے ،  کينيڈا 38 فيصد کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 27 فيصد اضافے کے ساتھ تيسرے نمبر پرہے . رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھارت کی آن لائن آمدنی ميں صرف 8 فيصد اضافہ ديکھا گيا ہے .

. .

متعلقہ خبریں