جھانوی کپور کا بیڈروم میں کرایا گیا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل

(قدرت روزنامہ)جھانوی کپور بھی زیادہ تر اداکاراوں کی طرح سوشل میڈیا پر وقت گزارنا پسند کرتی ہیں . وہ مداحوں کے ساتھ گھلنے ملنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں .

بولی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں . جس میں اداکارہ کا بولڈ اوتار دیکھ کر نیٹیزنز کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ہیں .

جھانوی کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کے ساتھ ساتھ سیلبریٹیز نے بھی ان تصاویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے .

جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور نے بھی ایک پیارا سا ردعمل ظاہر کیا ہے، جو آپ کا دل جیت لے گا .

جھانوی اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر میں سفید رنگ کے برالیٹ اور ٹراوزر میں بیڈ پر آرام کرتی نظر آرہی ہیں . اداکارہ کے اس بیڈروم فیشن سے مداح نظریں نہیں ہٹا پا رہے ہیں .

 جھانوی کپور کا فیشن سینس کافی انوکھا ہے . وہ فیشن کے معاملے میں کافی آگے ہیں اور شو بز میں آنے سے پہلے ہی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہی ہیں .

  جھانوی کپور نے اپنی ہوشرُبا تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا، ’آپ کو کل کال کروں گی‘ .

قبل ازیں،  جھانوی کپور نے بھارت کے ریپبلک ڈے 2022 کے موقع پر انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی آنے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی ‘ کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی تھیں . وہ اس فلم میں راجکمار راو کے ساتھ نظر آئیں گی .

. .

متعلقہ خبریں