کار حادثے میں چہرہ بھی چلا گیا ۔۔ جانیں چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے وحید مراد آخری دنوں میں کہاں غائب تھے

 

(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار وحید مراد کا شمار پاکستان کے ان مشہور اداکاروں میں
ہوتا ہے جنہیں آج بھی دنیا یاد کرتی ہے۔ اس خبر میں آپ کو وحید مراد کی زندگی کے کچھ ایسے پہلوؤں کے بارے میں بتائیں گے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔وحید مراد پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک ایسا نام تھا جسے بہت سے لوگ اداکار کے روپ میں پہلے نہیں جانتے تھے۔ وحید مراد کی زندگی جس طرح عروج کو پہنچی اور پھر زوال کو گئی، یہ ایک ایسا لمحہ تھا جس نے مداحوں سمیت ہر کسی کو اشکبار کر دیا تھا۔وحید مراد معروف فلم ڈسٹریبیوٹر نثار مراد کی اکلوتی اولاد تھے، سب کے لیے وحید مراد والد کے لیے ویدو تھے، جنہیں اسی نام سے پیار سے پکارتے تھے۔ والد کی آنکھ کا تارا وحید مراد مداحوں کے دلوں میں بھی گھر کر گئے تھے۔وحید مراد نے اپنے فلمی سفر کا آغاز والد کے فلم ساز ادارے مراد فلم کارپوریشن سے کیا تھا۔ “جب سے تجھے دیکھا” اور “انسان بدلتا ہے” جیسی فلمیں وحید مراد نے ہی بنائی تھیں، لیکن اداکار درپن کمار نے ان فلموں کی تکمیل کے دوران بہت تنگ کیا، فلمیں کراچی میں شوٹ ہو رہی تھی اور درپن لاہور سے آتے تھے۔ایسے میں درپن کے نہ آنے کی وجہ سے وحید مراد کافی نقصان اٹھاتے تھے۔ اسی حوالے سے فلم کی اداکارہ زیبا بیگم نے ایک ایسا مشورہ دیا تھا جس نے ان کی زندگی کی کایا پلٹ دی تھی۔ زیبا بیگم نے مشورہ دیا کہ تم خود کیوں نہیں ہیرو بن جاتے؟ جس پر وحید مراد کا کہنا تھا کہ نہیں میری رنگت گہری سانولی ہے۔ زیبا کی اس بات پر وحید مراد نے غور ضرور کیا تھا۔کیمرے پر آتے ہی ناظرین کی نگاہوں میں بھی ایسا بھایا کہ سب کی توجہ حاصل کر لی۔ نوجوان اداکار نہ صرف اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہو رہا تھا بلکہ اپنے بالوں، سانلوی رنگت اور دلفریب انداز کی وجہ سے مشہور ہو گئے۔یوں تو وحید مراد کے چاہنے والے بے شمار تھے، مگر وحید مراد ایک ایسی خاتون کے عشق میں مبتلا تھے، جسے انہوں نے پروپوز بھی کیا تھا۔ کراچی کے مشہور کاروباری شخص ابراہیم میکر کی بیٹی سلمیٰ میکر کے عشق میں وحید مراد گرفتار تھے۔ ایک موقع پر جب سلمٰی ڈانس کی پریکٹس کے لیے موجود تھیں، تو وحید مراد بھی وہاں پہنچ گئے، اشاروں میں سلمٰی کو پاس بلایا اور سیدھا کہہ دیا کہ مجھ سے شادی کرو گی؟ جس پر سلمٰی میکر بھی حیران رہ گئیں۔سلمٰی میکر بتاتی ہیں کہ کچھ روز بعد وحید مراد کے والدین کا بیٹے کی شادی کا پیغام آیا جسے میں نے وحید مراد کی جرات کو دیکھتے ہوئے قبول کر لیا۔ لیکن زندگی میں آنے والے نشیب و فراز انسان کو بہت کچھ دکھا جاتے ہیں۔ وحید مراد جس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر تھے تو ہر کوئی وحید کے گُن گا رہا تھا۔ لیکن جب یہی وحید مراد زندگی کے مشکل لمحات سے گزرا تو اچھے اچھوں نے ساتھ چھوڑ دیا۔ وحید مراد اس خیال سے ڈر گئے تھے کہ ہر عروج کو زوال ہے، وہ اس حد تک خوف میں مبتلا تھے کہ انکے دو حادثات بھی ہوئے تھے۔ ایک حادثے میں وحید اپنے چہرے کی کشش اور خوبصورتی کو کھو چکے تھے۔ جون 1983 میں تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی ایک درخت سے ٹکرا گئی تھی اور ان کے چہرے پر کافی زخم آئے تھے، چہرے پر زخم کے نشانات نے ان پر کافی گہرا اثر چھوڑا۔ چہرے کی دلکشی کھونے اور حادثات ہونے کی وجہ سے وحید مراد اندر ہی اندر ٹوٹ سے گئے تھے، وہ اس حد تک ٹوٹ گئے تھے کہ خود کو سنبھال ہی نہیں پا رہے تھے۔ اسی وجہ سے فیملی بھی دور ہوتی گئی اور اہلیہ بھی وحید مراد کو چھوڑ کر امریکہ چلی گئی جبکہ فلم انڈسٹری نے وحید مراد کو پوچھا تک نہیں۔ بی بی سی کے مطابق وحید مراد نے اپنی وفات سے دو ہفتے قبل اپنے دیرینہ دوست انور مقصود کے پروگرام ’سلور جوبلی‘ میں اس بات کا برملا اظہار کیا تھا کہ ’اگر میں نہ رہوں، مجھے کچھ ہو جائے یا میں دنیا سے اٹھ جاؤں تو مجھ پر فلمبند یہ گانا میری موت کے بعد کی زندگی کا عکاس ہو گا بھولی ہوئی ہوں داستاں گزرا ہوا خیال ہوں جس کو نہ تم سمجھ سکے میں ایسا اک سوال ہوں

Recent Posts

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

2 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

17 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

22 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

31 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

40 mins ago

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

54 mins ago