(قدرت روزنامہ)میں دن بھر فروٹ کے چھلکے جمع کرتا ہوں۔ یہ کہنا ہے ایک ریڑھی چلانے
والے کا جو دن بھر فروٹ بیچنے کیساتھ فروٹ کے چھلکے اچھے سے سجا کر اپنی ریڑھی کی ایک سائیڈ پر رکھ دیتا ہے تا کہ برا نا لگے۔ لیکن جب ان چھلکوں جمع کرنے سے متعلق ایک گاہک نے ان سے پوچھا کہ اپ ایسا کیوں کرتے ہیں تو نوجوان نے کیا خوب جواب دیا جسے سن کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو جائیں۔ جوان کا کہنا تھا کہ کہ دن بھر کے جمع کیے ہوئے فروٹ کے چھلکوں کو میں اپنے گھر کی چھت پر شام میں ڈال دیتا ہوں جسے پرندے وغیرہ کھاتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ملتی ہے کیونکہ یہ دن بھر کے بھوکے ہوتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ میرے اس عمل سے گندگی بھی تو نہیں پھیلتی اگر میں اسے سڑک پر پھینک دوں تو ہر جگہ گندگی ہی ہوگی، اپنا ملک گندا ہوگا اور ہمیں ہی پھر یہاں پر رہنا ہوتا ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی گردش کرتی رہی اور ہو بھی کیوں نا اگر ایک زہین اور سمجھدار ریڑھی والا یہ کام کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…