بابر اعظم نے کس کھلاڑی کی کمی محسوس کی

کراچی(قدرت روزنامہ)کپتان کراچی کنگز بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر
کے خلاف پی ایس ایل سیزن 7 کے اٹھائیسویں میچ میں شکست پر کہا ہے کہ انھوں نے فاسٹ بولر محمد عامر کی کمی شدت سے محسوس کی . لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 23 رنز سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ‘محمد عامر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی’ .

انھوں نے کہا ہم چیزوں کو پلان کے مطابق سر انجام نہیں دے سکے، انجریز کی وجہ سے کارکردگی پر بہت فرق پڑا، انھوں نے مزید کہا کہ محمد عامر سمیت تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، میر حمزہ نے آ کر بولنگ کو سہارا دیا اور اچھی بولنگ کی . واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف 23 رنز سے میچ جیت لیا ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز 167 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنا سکی . کراچی کنگز کی جانب سے جوکلارک کی نصف سنچری (52 رنز) اور بابر اعظم کے 36 رنز رائیگاں گئے . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے، گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے نے 82 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا . عماد وسیم، گریگری، میر حمزہ اور عثمان شنواری ایک ایک وکٹ لے سکے .

. .

متعلقہ خبریں