لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے
کہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے وہ عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہیں، لیکن یہ قوانین عمران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں، پھر مت کہنا بتایا نہیں تھا۔یادرہے کہ صدرمملکت نے پاکستان الیکٹرانک ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پیکا اور الیکشن کا آرڈیننس جاری ہوگیا ہے، الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کا ایکٹ بابر اعوان نے بنایا ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے تحت کوئی بھی انتخابی مہم چلا سکتا ہے، اور یہ قانون سب کے لئے ہوگا، جب کہ پیکا والے قانون کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے، جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے یہ قانون ضروری تھا، جھوٹی خبر معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے، معاشرے کی بنیاد جھوٹ پر رکھی جائے تو کیا بنے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…