جے پور(قدرت روزنامہ)بھارت میں خوشیوں سے بھرے گھر پر اُس وقت قیامت ٹوٹی
جب باراتیوں کی واپس جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا، جس میں دلہن سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق باراتیوں سے بھری بس مدھیا پردیش سے اجین کی طرف جارہی تھی کہ راجستھان کے ضلع کوٹا میں تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق کوٹا کے مقام پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر چمبا نامی دریا میں جاکر گری، جس کی اطلاع صبح 7 بج کر 50 منٹ پر پولیس کو موصول ہوئی۔اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں کو بچانے کے لیے اقدامات شروع کیے۔ جس مقام پر بس دریا میں گری وہاں 7 سے 8 فٹ گہرا پانی ہے۔پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک دلہن سمیت 9 باراتیوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں جبکہ مزید کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…