اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ مظالم کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شوہر کیلئے آملیٹ بنانے سے انکار کرنا بیوی کو اتنا مہنگا پڑا کہ جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گیا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پٹنہ کے علاقے بہار میں شوہر نے سفاکیت کی انہتا کردی، آملیٹ نہ ملنے پر بیو ی کو گلا گھونٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا اور خاتون کی لاش کو چھت سے لٹکا دیا .
نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوزکے مطابق ملزم کی شناخت اجیت سنگھ کے نام سے ہوئی
جو ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر کا بیٹا ہے جن کی درخواست پر بیٹے کیخلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اجیت سنگھ نشے کی حالت میں تھا جب اس نے اپنی اہلیہ سے آملیٹ کا مطالبہ کیا تاہم بیوی نے آملیٹ بنانے سے انکار کیا تو ملزم طیش میں آگیا جس کے بعد اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا . پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفرور ہے جس کی تلاش کیلئے چھاپے مار رہے ہیں،جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی .
. .