اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ مظالم کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شوہر کیلئے آملیٹ بنانے سے انکار کرنا بیوی کو اتنا مہنگا پڑا کہ جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پٹنہ کے علاقے بہار میں شوہر نے سفاکیت کی انہتا کردی، آملیٹ نہ ملنے پر بیو ی کو گلا گھونٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا اور خاتون کی لاش کو چھت سے لٹکا دیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوزکے مطابق ملزم کی شناخت اجیت سنگھ کے نام سے ہوئی
جو ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر کا بیٹا ہے جن کی درخواست پر بیٹے کیخلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اجیت سنگھ نشے کی حالت میں تھا جب اس نے اپنی اہلیہ سے آملیٹ کا مطالبہ کیا تاہم بیوی نے آملیٹ بنانے سے انکار کیا تو ملزم طیش میں آگیا جس کے بعد اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفرور ہے جس کی تلاش کیلئے چھاپے مار رہے ہیں،جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…