میرا دل کہتا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار بندہ ہے، وزیراعظم کے ننھے فین کا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا وائرل ہو گیا

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میرا دل کہتا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار بندہ ہے ، وزیراعظم کے ننھے فین کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا . تفصیلات کے مطابق اینکر کی جانب سے ننھے عمران خان کے فالوورز سے پوچھا گیا کہ آپ کو کیسے پتہ ہے کہ عمران خان اچھا ہے .

اس کے جواب میں بچے کا کہنا تھا کہ جیسے مولانا طارق جمیل سے بھی پوچھا گیا تھا کہ آپ کو سب لیڈروں میں کونسا لیڈر اچھا لگا تو انہوںنے بھی جواب دیا تھا کہ مجھے سب میں عمران خان اچھا انسان لگا ہے ،اسی طرح سب

عالم بھی یہی کہتے ہیں عمران خان اچھا انسان ہے، میرے گھر والے کہتے ہیں نہ جائو لیکن میں جانا ہے ، میرا دل کہتا ہے کہ عمران خان چور نہیں بلکہ وہ ایک ایماندار بندہ ہے ، لو یو عمران خان . اینکر کی جانب سے پھر سوال پوچھا گیا کہ اتنی محبت کی کیا وجہ ہے کہ لو یو عمران خان ؟، بچے کا کہنا تھا کہ میرا دل کہتا ہے کہ عمران خان بہت اچھا بندہ ہے .
عمران خان صاحب کو بھی آپ بہت پیارے لگے ہیں بیٹا . اگر کسی کو اس بچے کا ایڈریس یا معلومات ہوں تو شئیر کریں . تا کہ اس کی خان صاحب سے ملاقات کروائی جا سکے .

. .

متعلقہ خبریں